ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کا نئے جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

پیرس: صدر عمانویل ماکروں نئے جوہری پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے نئے جوہری پاور پلانٹ کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کر دیا ۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں ماکروں نے دیگر امور کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ اور توانائی کی کمی جیسے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے نئی نسل کے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا۔ ماکروں نے اپنے خطاب میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ فرانس ان ممالک میں سے ایک ہے جو جوہری توانائی کا استعمال کر رہے ہیں اور اس پر قائم رہنا چاہتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں