ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجستھان: بس اور ٹریلر میں تصادم آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

راجستھان: ٹرالر سے ٹکر کے بعد بس جل کر مکمل تباہ ہوگئی ہے

جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں جودھ پور شاہراہ پر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے بس میں سوار 3 افراد ہلاک اورٹرالر میں سوار ایک شخص جھلس گیا ۔ حادثے میں شدید زخمی ایک شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو بالتورا کے ناہٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ،جب کہ شدید زخمیوں کو جودھ پور بھیجا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر باڑمیر کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں