English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیوایم پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ ایم کیو ایم لندن میں شامل ہورہی ہے؟نثار کھوڑو 

 پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایم کیوایم کے آزادانہ طور پر کام کرنے کے مطالبے پر کہاہے کہ اس مطالبے پر ایم کیوایم پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ ایم کیو ایم لندن میں شامل ہورہی ہے کیونکہ اس کے تو دفاتر کھلے ہیں اور انہیں آزادی سے کام کرنے کی اجازت ہے ہاں البتہ اگر یہ مطالبہ الطاف حسین کریں تو بات بنتی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تو یہ مطالبہ نہیں بنتا ہے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

نثار کھوڑو کامزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم لندن کا تو کوئی ممبر موجود نہیں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان البتہ موجود ہیں ان کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آنابنتا نہیں ہے، ناصر شاہ عشرت العباد ملاقات کے حوالے سے ہوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں عشرت العباد سندھ کے گورنر رہے ہیں اگر ان سے ناصر شاہ کی ملاقات ہوئی ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں البتہ نیا گروپ بننے کی باتیں قبل ازوقت ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوکر بھی پیپلزپارٹی نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی ہم اپنے طور پر پہلے بھی عوام کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں اور نبھاتے رہیں گے مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی ہے تاہم واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ہمارا پی ڈی ایم کا ساتھ فی الحال پارلیمنٹ کے اندر تک ساتھ جدوجہد کرنے کا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب پی ڈی ایم بنی تھی تو خورشید شاہ جیل میں تھے یہ قیادت کے فیصلے ہوتے ہیں کہ کس کے ساتھ کیسا تعلق رکھا جائے ان کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر پردہ ڈالنا پی ٹی آئی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے یہ لوگ عوام کو مہنگا آٹا ،پٹرول ،گیس اور بجلی فراہم کرکے ان کا خون چوس رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے