ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں جلد نئی بسیں لائی جارہی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں جلد نئی بسیں لائی جارہی ہیں، کے ایم سی کی نااہلی سے بند ہونے والی بسوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا ۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے تمام پلوں کے جوائنٹس کی مرمت کی جائے گی، کراچی اور لاڑکانہ کے لیے بسیں لائی جارہی ہیں،کراچی کے لیے 240 اور لاڑکانہ کے لیے 10 بسیں لائی جارہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم نے شجرکاری کا کام بھی شروع کیا ہے ،کے ایم سی نے 1.1 ارب روپے کے ٹینڈرز پاس کئے ہیں ، تمام بند پارکس کی مرمت اور انہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گلستان جوہر کے انڈر پاس اور فلائی اوورز کے ٹینڈر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں