English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آئی کے ای میل سسٹم پر ہیکرز کا حملہ

القمر

امریکہ کے ایف بی آئی کے ای میل سسٹم میں ہیکرز نے داخل ہو کر ممکنہ سائبر حملے کے لاکھوں انتباہی پیغامات ارسال کردیے۔

خبر کے مطابق، ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے سرکاری ای میل ایڈریس سے جعلی ای میلز بھیجی گئیں جو @ic.fbi.gov پر ختم ہورہی تھیں۔

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متاثرہ ہارڈ ویئر کو مسئلہ سامنے آنے کے بعد فوری طور پر آف لائن کردیا گیا، یہ ایک مسلسل صورتحال ہے۔

ساتھ ہی اسپیم ہاس نے ایک ٹوئٹ میں بھیجی گئی ای میل کی نقل بھی شیئر کی۔

مذکورہ ای میل کی سبجیکٹ لائن میں لکھا ہوا تھا کہ ’ارجنٹ: نظام میں خطرات ہیں‘ جبکہ ای میل کا اختتام بظاہر ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دستخط سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی امریکا کا مقامی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سروسز کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جسٹس ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی دونوں اس واقعے سے آگاہ ہیں۔

اداروں کی نگرانی کرنے والی آرگنائزیشن ’اسپیم ہاس پروجیکٹ‘ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیکرز لاکھوں ای میلز ارسال کیں جن میں ممکنہ سائبر حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے