ترنگاہیں ٹی آرٹی پر جبکہ کان ہالینڈ پر لگے ہوں گے۔
ترک قومی فٹ بال ٹیم 2022 عالمی کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے سلسلے میں جی گروپ میں اپنا دسواں اور آخری میچ مونٹیگرو کے خلاف کھیلے گی۔جسے ٹی آرٹی ون چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
یہ میچ ترکی کے مقامی وقت کےمطابق کل رات پونے گیارہ بجے شروع ہو گا۔
گروپ میں 18 پوائنٹس کے ساتھ ترکی دوسرے نمبر پر ہے تو 20 پوائنٹس کے ساتھ ہالینڈ سر فہرست ہے۔
گروپ لیڈر عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لے گا تو دوسرے نمبر پر رہنے والے کو پلے آف میچ کھیلنے پڑیں گے۔
