ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے والے شخص کو 41 ماہ کی قید

واشنگٹن: کیو اے نان شیمن کیپٹل ہل میں پولیس اہل کار سے جھگڑ رہا ہے (فائل)

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملوں کے سرکردہ ملزم کیواے نان شیمن کو 41ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم کا اصل نام جیکب چانسلے ہے۔ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوانِ نمایندگان کی عمارت کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔ حملہ آور وں میں جیکب چانسلے بھی شامل تھے اور اس کے منفرد روپ کی وجہ سے اس کی تصاویر وائرل ہوئی تھیںاور اس کو آسانی سے شناخت کرلیا گیا تھا۔ جیکب چانسلے نے رواں برس ستمبر میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔اس کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے موکل کو جنوری سے اب تک کی قید کی سزا سنائی جائے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں