ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ �ائی کورٹ نے پولیس پارٹی پر �ائرنگ کرنیوالے ملزمان کی سزا کیخلا� اپیل مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں بینچ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزمان کی اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ملزمان محمد رانا اور اسرار احمد کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ماتحت عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق 10 اکتوبر 2020 کو پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر روکنے کی کوشش کی۔ موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں