ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

س�یل انور سیال کے قریبی ساتھی کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

کراچی: احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔

احتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثہ بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم کی 5 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

 ملزم کو 30 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا، نیب کے مطابق ملزم کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے، سہیل انور سیال کیخلاف بھی غیر قانونی اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں