ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آئوٹ آف فارم نظر آنے والے حسن علی سب سے آگے نکل گئے

ڈھاکا(جسارت نیوز)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آئوٹ آف فارم نظر آنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی 2021میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے اور دیگر تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی ) میں اس سال مجموعی طور پر 64وکٹیں حاصل کی ہیں۔بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ 4وکٹوں سے جیتا۔اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال اب تک 62اور سری لنکا کے چمیرا نے 50وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں