
اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون واپس لے لیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کی کیمیکل کیسٹریشن کا فیصلہ واپس لے لے لیا تھا، آرڈیننس میں موجود شق کو مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے نئے قانون کے ذریعے نکالا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کیمیکل کاسٹریشن کی شق ختم کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے، کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو نکالنے کی سفارش اسلامی نظریاتی کونسل نے کی تھی، ہم کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کرینگے جو اسلام کے منافی ہو، اینٹی ریپ کرائسز سیل ملک کے ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ اپوزیشن نے کہہ دیاکہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کوبیچ دیاگیا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے پروپیگنڈاکیا جارہاہے کہ آئی ایم ایف کے تابع کردیا ، آپ لوگوں کو پاکستان کی حساسیت کا علم نہیں تو پارلیمانی ممبرکیسے بن گئے۔کلبھوشن کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن والا مسئلہ نیشنل سیکورٹی کامعاملہ ہے،یہ ریڈلائن ہے، آپ کواتنی سمجھ نہیں توآپ کیسے سیاستدان ہیں، کلبھوشن والاآرڈیننس کسی فردواحد کیلیے نہیں ہے ، جوبھی اس کی زدمیں آئیگایہ آرڈیننس اس پربھی لاگوہوگا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ایک ذمہ داراسٹیٹ ہے ، پاکستان بل منظور نہیں کراتا تو بھارت کے 2ناپاک عزائم تھے، بھارت آئی سی جے میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ناپاک عزائم کے جواب میں ان کے ہاتھ کاٹ دیے۔ای وی ایم کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور بااختیار ہے لیکن الیکشن کمیشن آئین اورقانون کا پابند ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم سے الیکشن کرانے سے انکار نہیں کرسکتا۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پرانے سسٹم سے بہتر ہے، پرانے سسٹم میں دھاندلی کے امکانات زیادہ تھے،فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مردم شماری کی بات کر رہی ہے،مردم شماری پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی کرائی گئی تھی اور جب نتائج آئے تو ایم کیو ایم نے ناراضی کا اظہا کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے پاکستان کے تمام صوبوں نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیااور اب یہ مردم شماری جدید آلات کے ذریعے کی جائے گی۔
