ڈھاکہ: بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران نازیبا رویہ اختیار کرنے پر بولر حسن علی کو آئی سی سی نے وارنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو نازیبا رویے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
بنگلادیش کے بلے بز نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد حسن علی کے اشاروں پر امپائرز نے حسن علی کو چارج کیا تھا۔
Hasan giving a Send off 🤣🤣🤣 pic.twitter.com/Bkohqoc6vM
— Taimoor Zaman (@taimoorze) November 19, 2021

