ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 7 مریض انتقال کرگئے جب کہ 319 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 479 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 425 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 918 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 557 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 611 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 52 ہزار 750 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 353 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 173 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 994 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 22 ہزار 186 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 473 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 300 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 814 اموات اور 1 لاکھ 72 ہزار 359 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 447 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔ اسلام آباد میں 951 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 192 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 530 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 750 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 432 جب کہ فعال کیسز کی 84 ہے۔ صوبے میں 358 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 990 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 406 جب کہ فعال کیسز 22 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوئے۔

