ڈھاکا (جسارت نیوز) بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے ہفتہ کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک رن بنا کر پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا محمد حفیظ کا ریکارڈ توڑ دیا، حفیظ نے 119 میچز کی 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے تھے جس میں ان کی 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ بابراعظم نے 69 میچز کی 64 اننگز کھیل کر 2515 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کے علاوہ بابراعظم زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں7ویں نمبر پر آ گئے ہیں، مارٹن گپٹل 3248 رنز بنا کر پہلے، ویرات کوہلی 3227 رنز بنا کر دوسرے، روہت شرما 3141 رنز بنا کر تیسرے پر ہیں۔
