
ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ابوظبی ٹی 10 کا میلہ شیخ زید اسٹیڈیم میں سج گیا۔ اطآندرے یسل اور ٹام مورز نے اپنی 94 رنز کی شراکت میں 5 چوکے اور9 چھکے لگائے جس سے دکن گلیڈی ایٹرز نے اپنے 10 اوورز میں 146/3 آوٹ کا اسکور کیا۔ اینجیلو پریرا اور روی بوپارا نے دی چنئی بریوز کی نصف سنچریاں بھی ہدف حاصل نہ کر سکیں اور 24 رنز سے شکست ہوئی۔کپتان وہاب ریاض نے پہلے ہی اوور میں محمد شہزاد اور بھانوکا راجہ پکسے کو آؤٹ کر کے دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھی ابتدا کی۔ تھیرافٹر، پریرا (29 گیندوں پر 60 رنز) اور بوپارا (26 گیندوں پر 51 رنز) نے باؤنڈریز اسکور کرکے دی چنئی بریوز کی امیدوں کو زندہ رکھا، تاہم، وہ مطلوبہ نتائج حاصل نا کر سکے۔ آخری اوور میں 34 رنزدرکار تھے لیکن اوڈین اسمتھ نے پریرا اور بوپارا کوآئوٹ کیا اور یوں دکن گلیڈی ایٹرز نے اپنے 2 پوائنٹس حاصل کر لیے۔اس سے قبل آندرے رسل (17 گیندوں پر 43 رنز) اور ٹام مورز (17 گیندوں پر 47 رنز) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکن گلیڈی ایٹرز کو اپنے 10 اوورز میں ایک بڑا مجموعہ بنانے میں مدد کی۔ 11 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کے ساتھ ٹام بینٹن کی ابتدا کے بعد رسل اور مورز نے صرف 32 گیندوں پر 94 رنز کی شراکت قائم کی۔ رسل نے 7ویں اوور میں سمیع اللہ شنواری کو 2 چھکے اور ایک چوکا مارا۔ اگلے ہی اوور میں رسل اور مورز نے دھننجایا لکشن کی گیند پر 23 رنز بنائے۔ دکن گلیڈی ایٹرز کے مورز نے کرٹس کیمفر کو2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 9ویں اوور کے اختتام پر اسکور 137/3 تک پہنچا دیا۔ مورز نے آخری اوور میں روی بوپارا کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا، اس طرح دکن گلیڈی ایٹرز کا ا سکور 146/3 تک پہنچا دیا۔