کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنت کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے تباہی کا باعث ہے، سود کو اللہ تعالیٰ اور انکے رسول سے کھلی جنگ قراردیا ہے حکمران اس لعنت کو ختم کرنے کی بجائے فروغ دے رہے ہیں۔
محمد حسین محنتی نے شرح سود میں اضافے پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ممالک سودی لعنت سے نجات جبکہ کئی ممالک زیرو سود پر چل رہے ہیں مگر ریاست مدینہ کے دعویدار پی ٹی آئی حکومت سودی لعنت سے نجات کی بجائے شرح سود میں اضافہ کرکے مہنگائی عوام پر عذاب بنے ہوئے ہیں۔
امیر جما عت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ بعض معاشی ماہرین شرح سود میں اضافہ کو معیشت کیلئے پھانسی کا پھندہ قراردے رہے ہیں کیونکہ اس سے صنعتی پیداوار کم ہوگی معاشی سرگرمیاں پہلے ہی دباﺅ کا شکار ہیں اس صورتحال میں قرضوں پر شرح سود کا اضافہ صنعتی وکاروباری شعبوں کےلئے ایک نئی مشکل کھری کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل اسی کا نتیجہ ہے ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ قرضوں کی واپسی اور سود میں چلا جاتا ہے اسلئے حکومت سودی معیشت کو فروغ دینے کی بجائے اس سے نجات کاراستہ اپنائے جو ملک وقوم کے حق میں بہتر ہوگا۔

