English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں سیلاب‘ 17 ہلاک‘ 20ہزار افراد کی نقل مکانی

آندھراپردیش: پانی میں پھنسے شخص کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا جارہا ہے‘ سیلاب زدہ علاقوں سے شہری نقل مکانی کررہے ہیں

حیدرآباد دکن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں کئی روز سے جاری شدید بارش کی باعث سیلاب آنے سے 17افراد ہلاک اوردرجنوں لاپتا ہو گئے۔ ریاست آندھرا پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی زد میں آ کر 3بسیں پانی میں بہ گئیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانی رہایشی علاقوں میں داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے، جب کہ 100سے زائد افراد لاپتا ہوگئے۔ 3روز سے جاری بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیاہے۔ تروپتی کے مندر میں پوجا پاٹ کے لیے آنے والے یاتری بھی سیلاب میں پھنس گئے اور پانی کا ریلہ اپنے ساتھ 120 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا۔ آندھرا پردیش ہی میں ایک زیر تعمیر عمارت برابر والے گھر پر گر، گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بسوں میں موجود 35 سے زائد افراد کو بچالیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے