English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی اور روسی بمبار طیاروں کی جاپان کے قریب پرواز

جاپان: روس اور چین کے بم بار طیارے پرواز کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس کے بمبار طیاروں نے جاپان کے قریب مشترکہ پرواز کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹوکیو حکام کا کہنا ہے کہ 2مشتبہ طیاروں نے جنوبی جاپان میں مرکزی اوکیناوا جزیرے اور میاکو جزیرے کے درمیان پانیوں پر پرواز کی۔ بیان میں کہا گیا کہ جاپانی فضائیہ کے طیاروں کو ہنگامی پرواز کرائی گئی، تاہم چین اور روس کے بمبار طیارے جاپانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ جب وزارت دفاع نے جاپان کے نزدیک چینی و روسی طیاروں کی مشترکہ پرواز کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب چینی کوسٹ گارڈ زکی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائنی کشتیوں کا راستہ روکے جانے پر امریکا نے چین کو انتباہ جاری کردیا۔ منیلا حکومت کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے کرائے پر لی گئی 2کشتیاں اسپراٹلے جزائر میں تعینات دستوں کو رسد پہنچانے جا رہی تھیںکہ چینی کوسٹ گارڈ کی 3کشتیوں نے ان راستہ روکا اور تیز دھار پانی کے ذریعے کشتی غرق کرنے کی کوشش کی۔ ادھر چین نے کارروائی کو اپنی سمندری حدود میں مداخلت قرار دیتے ہوئے جائز کہا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے