شکر گڑھ : سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے، ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو آکسیجن فراہم کر رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ ووٹنگ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم غیر آئینی اقدامات کے خلاف چٹا ن کی طرح کھڑی ہے، ق لیگ اور ایم کیو ایم کی قیادت نے اپنی سیاست پر نظرثانی نہ کی تو دونوں جماعتوں کی سیاسی قبر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھودی جائے گی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں، کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی،میرا بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں،پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں جبکہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی۔

