English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذیابطیس کاعالمی دن :الخدمت کے ’’مفت شوگر اسکریننگ کیمپ ‘‘کاافتتاح 

کراچی: الخدمت ہیلتھ کیئر پالیسی کے تحت پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے تعاون سے’ذیابطیس کے عالمی دن کی مناسبت سے شہر کے 10مقامات پر مفت شوگر اسکریننگ کیمپس لگائے گئے۔

‘‘ الخدمت اسپتال ناظم آباد میں بنائے گئے مرکزی ’’مفت شوگر اسکریننگ کیمپ ‘‘کا افتتاح امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ الخدمت کراچی ڈاکٹر ثاقب انصاری، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر عبدا للہ متقی، ڈاکٹر ریحان ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی ودیگر بھی موجود تھے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی اسکریننگ کیمپ کے دورے و افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت صحت کے میدان میں بے شمار خدمات انجام دے رہی ہے ۔الخدمت کے ڈائیگنوسٹک سینٹرز میں ٹیسٹ سمیت معیاری سہولتیں ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جلد ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری قائم کی جارہی ہے جہاں سی ٹی اسکین،میمو گرافی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔یہ معیاری سہولت بھی کم قیمت پر دی جائے گی،کراچی کے عوام الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور مخیر حضرات کے تعاون ہی سے یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ  آج الخدمت کے اسپتالوں میں شوگر اسکریننگ کیمپس لگائے جارہے ہیں ،شہریوں کو الخدمت کی جانب سے یہ سہولت مفت دی جارہی ہے اس سلسلے میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایش کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی پرقبضہ کی سیاست کررہی ہے ،اب کے ایم سی کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے کا پروگرام بنارہی ہے ،عباسی شہید اسپتال اور کے ایم ڈی سی کو برباد کرنے میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم برابر کے شریک ہیں،صوبائی حکومت کو صرف کرپشن سے غرض ہے ،کراچی کے جناح اور سول اسپتال کے سوا باقی اسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے۔صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،مگر کراچی کے 3 کروڑ عوام اس حق سے محروم ہیںصحت سمیت تمام شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے شہری حکومت کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے