ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی ایم اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماﺅں کی بلوچستان آمد پر پابندی عائد

کوئٹہ:محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ اورنیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماں کی بلوچستان آمد پر 90روز کیلئے پابندی عائد کردی ۔

محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے 11نومبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے بلوچستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960ءکے سب سیکشن کے تحت پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماں منظور احمد پشین ،رکن قومی اسمبلی علی وزیر ،سید محسود عالم ،عبداللہ ننگیال اور ثناءاعجاز کے علاوہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

پابندی کااطلاق 11نومبر 2021ءسے 8جنوری 2022ءتک ہوگی ۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے مطابق 90 روز داخلے پر پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیاگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں