دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کردیا۔شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20میں تھرو پھینک کر بنگلا دیش کے عفیف حسین کو زخمی کیا تھا۔انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بنگلا دیشی بیٹر کو رن آٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔

