ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اصل ہدف مومنٹم برقرار رکھنا تھا،بابر کا بنگلادیش کیخلاف سیریز جیتنے پر پیغام

ڈھاکا(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 8وکٹوں سے فتح کے بعد ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، ہم سیریز جیت گئے، ہمارا اصل ہدف مومنٹم کو برقرار رکھنا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی اور شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں