اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لینڈ مافیا نے سیاسی اشرافیہ کی مدد سے 6ہزار ارب روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔جنگلات کی قبضہ شدہ زمین کی ویلیو ایک ہزار 869 ارب روپے ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اپنے بیان میں ان
کا کہنا تھاکہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نے لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اس طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اراضی کی میپنگ کے پہلے فیز میں حیران کن حقائق سامنے آئے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے بعد اب ہم لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

