English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم، جمہوری اقدار و روایات کو پامال کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ 

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کر کے جمہوری اقدار اور روایات کو پامال کیا جارہا ہے اسمبلی فلور پر اپوزیشن کی آواز کو دبایا جاتا ہے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز کو دبا کر یک طرفہ کارروائی چلائی جارہی ہے ۔پیر اپنے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جمہوریت کے جھوٹے دعویدار اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اسمبلی کا تقدس پائمال کر رہے ہیں گزشتہ کئی مہینوں سے قائد حزب اختلاف کو اسمبلی فلور پر بات کرنے کا موقعہ نہیں دیا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانی والی قراردادوں ، تحاریک التوا، سمیت دیگر عوام کی آواز کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک طرف قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی حزب اختلاف کو دینے کی بات کرتی تو دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپنے ہی طے کردہ اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سربراہی تو دور حزب اختلاف کے کسی رکن کو بھی اس کمیٹی کا حصہ نہیں بنایا گیا جس کا مقصد اپنی کی ہوئی بدعوانیوں کی پردہ پوشی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا جموری طریقہ کے مطابق تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں پارلیمنٹ میں موجود تمام پارٹیوں کو ان کے تناسب کے حساب سے نمائندگی دینا لازم ہے لیکن سندھ میں ان روایات کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اورسندھ اسمبلی قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کو رکنیت سے محروم رکھا گیا ہےپیپلزپارٹی کا یہ عمل واضح کرتا ہے کہ وہ اسمبلی کو آمرانہ انداز میں چلا رہی ہے اور مخالف آواز کو دبانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہم ناظم جوکھیو فہیمیدہ سیال کے بہیمانہ قتل سمیت سندھ کے اہم اشوز کو سندھ اسمبلی فلور پر لانا چاہ رہے تھے ہم نے سندھ کی عوام کو درپیش اہم مسائل پر بات کرنے کے لئے اجلاس طلب کرنے کی ریکیوزیشن بھی جمع کروائی تھی لیکن ہماری ریکیوزیشن کو پس پشت ڈال کر اپنے طے کردہ مخصوص ایجنڈا پر اجلاس طلب کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے