اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ا ٓئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کر کے منی بجٹ پیش کرے گی،پیپلز پارٹی کسی بھی منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کرے گی،اسٹیٹ بینک ابھی اب براہِ راست آئی ایم کا غلام ہوگا، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اب پارلیمان یا کابینہ کو جوابدہ نہیں ہوگا،حکومت پارلیمان اور عوام کو معاہدے کی تفصیلات بتائے،معاہدے کا ڈائریکٹ اثر ملک و عوام پر پڑے گا،آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط خفیہ نہیں رکھی
جاسکتیں،حکومت کو دو ماہ آئی ایم ایف کی منت سماجت کرنے میں لگے، شیری رحمان نے کہا کہ بتایا جائے حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید کتنے بم گرائے گی؟مہنگائی سرکار گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ کرنے جا رہی؟یہ قرضے کا معاہدہ کر کے خوشیاں منا رہے ہیں۔
