English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری‘ ہلاکتیں41ہوگئیں

حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھراپردیش میں بارش اور سیلاب کے باعث شہری نقل مکانی کررہے ہیں

حیدرآباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھراپردیش میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث41افراد ہلاک اور 50سے زائد لاپتاہوگئے۔ شدید بارش سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی۔ جمعہ کے روز شروع ہونے والی بارش کے باعث کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں ہفتے کے روز تمل ناڈو، کرناٹک، کیرلا اور آندھرا پردیش میں بارش خوب برسے تھے،جس کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے۔ آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ نے فصلوں کے نقصان کا اندازہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے