صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے مفرور ارکان اور ان کے سرغنہ کو ترکی کے حوالے کرنے کے معاملے میں دوسرے ممالک سے مضبوط یکجہتی کی توقع رکھتے ہیں۔
انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کی 89ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس استنبول میں شروع ہوا۔
خلیج کانگریس سینٹر میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بھی شرکت کی۔
صدر ایردوان نے اجلاس کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ "ہم فیتو کے فراریوں اور علیحدگی پسند تنظیم کے سرغنہ کو ترکی کے حوالے کرنے کے معاملے میں ہم متعلقہ ممالک سے پائیدار تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ وہ دہشت گرد جو جمہوریت کو نشانہ بناتے ہیں، بے گناہوں کا قتل عام کرتے ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگوں اور سرکاری ملازمین کی تفریق کیے بغیر اپنی گھناؤنی کاروائیوں کا نشانہ بناتے ہیں کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہو نی چاہیے۔
وزیر، نائب وزیر، انڈر سیکرٹری، بین الاقوامی تنظیم کے نمائندوں کی سطح پر منعقدہ اس سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 160 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں، انٹرپول کے صدر، نائب صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا تعین بھی استنبول میں ہونے والی رائے دہی کے ذریعے کیا جائے گا۔
