English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول پمپ مالکان کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

القمر

 اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈیلر مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند رکھیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے : شیل اور پی ایس او کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان

اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے