English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے کریک ڈاؤن کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 35 کشمیریوں کو شہید کیا، سری نگر میں 24 نومبر کو  جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت فراہم کیے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنائے، مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے