English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی:مخلوط حکومت کا قیام ،اولاف شولز چانسلر ہونگے

القمر

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین نئی وفاقی مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق معاہدہ  طے پاگیا ہے۔

خبر کے مطابق،یوں دو ماہ قبل ہونے والے قومی انتخابات کے بعد نئی حکومت کرسمس کی چھٹیوں سے پہلے قائم ہو جائے گی۔

نئے وفاقی چانسلر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اولاف شولز ہوں گے۔

تینوں سیاسی جماعتوں کے قریبی ذرائع کے مطابق اس حکومتی معاہدے کو آج  حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

نئی حکومت کے قیام سے قبل ایس پی ڈی اور ایف ڈی پی اس معاہدے کی اپنے پارٹی کنوینشنز میں منظوری حاصل کریں گی جبکہ گرین پارٹی اس کے لیے اپنے ارکان کی اکثریت کی تائید حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے