ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور ترکمانستان کے مابین متعدد معاہدے طے

صدر رجب طیب ایردوان کا ترکمانستان میں صدر گربنان گولی بردی محمدوف نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

دارالحکومت اشک آباد کی عوز خان محل میں منعقدہ تقریب میں ایردوان اور بردی محمدوف نے ایک دوسرے سے وفود  کا تعارف کرایا۔

صدر ایردوان اور بردی محمدوف نے سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد بات چیت کا آغاز کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے اختتام پر معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

دونوں سربراہان نے بعد ازاں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس دوران ترک صدر نے کہا کہ ہمارے آبائی وطن ترکمانستان   کادورہ کرنے انہیں بے حد مسرت ہے، اس وساطت سے میں ترکمانستان کے 30 یوم ِ آزادی  کی ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  ہم بھائی چارگی تعلقات کے دائرہ کار میں ترکمانستان اور اس کی کامیابی کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج طے پانے والے معاہدوں کے ساتھ برادر ترکمانستان کے ساتھ تعلقات  کو مزید  تقویت دی گئی ہے۔ ہم باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے میں پر عزم ہیں۔

جناب ایردوان  سرکاری دورےکےبعد ترکمانی صدر قربان گلی  بردی مہمدوف  کی زیر صدارت کے ’’مل جل کر مستقبل‘‘ مرکزی خیال کے تحت  28 نومبر کو منعقد ہونےوالی اقتصادی تعاون تنظیم کی 15 ویں سمٹ میں  شرکت کریں گے۔

صدر  اس دوران بعض رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ  مذاکرات میں باہمی تجارتی تعلقات پر  غور کریں گے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں