English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل، ایک مرکزی ملزم گرفتار

القمر

سیالکوٹ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک فیکٹری مینجر کو قتل کرنے کے گھنائونے جرم میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب سارے معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں، باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے