English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی اناج کی برآمدات میں اضافہ

القمر

سال کے 11 ماہ کے عرصے میں ترکی میں اناج، دالوں، تیل کے بیجوں اور مصنوعات کے شعبے کی برآمدات 8 ارب 215 ملین 42 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوب مشرقی اناتولین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (GAİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق زرخیز زمین کے مالک ترکی  نے جنوری سے نومبر کے عرصے میں 214 ممالک کو 9.7 ملین ٹن اناج، دالیں اور تیل کے بیج برآمد کیے ہیں۔

اس شعبے کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25.9 فیصد بڑھ کر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ترک زرعی مصنوعات کی مانگ میں  اپنے معیار اور ذائقے کی بدولت  بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو   3 ارب 234 ملین 885 ہزار ڈالر کی مصنوعات  کو فروخت کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے بعد  ایک  ارب 927 ملین 305 ہزار ڈالر کے ساتھ افریقی ممالک اور 860 ملین 740 ہزار ڈالر کے ساتھ یورپی ممالک کا نمبر  آتا ہے۔

مختلف مماسلک کی کی گئی برآمدات میں  سب سے  زیادہ آمدنی  یعنی 1 ارب 453 ملین 964 ہزار ڈالر  کی آمدنی عراق سے حاصل کی  گئی ہے، اس کے بعد شام سے  507  ملین 18 ہزار ڈالر اور امریکہ سے  473 ملین 469 ہزار ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے