English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: THY تین ایوارڈوں کی حقدار قرار پائی

القمر

ٹرکش ائیر لائنز THYنے گلوبل ٹریولر ریڈرز سروے میں "بہترین بزنس کلاس”، "بہترین اداراتی صداقت پروگرام” اور "بہترین ائیر پورٹ خدمات” کے ایوارڈ جیت لئے ہیں۔

THY پریس دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا کے متعدد مقامات کے لئے پروازیں کرنے والی THY، گلوبل ٹریولر جریدے کے قارئین کے لئے کھولے گئے سروے پروگراموں میں اوپر تلے 5 ویں دفعہ "بہترین بزنس کلاس ایوارڈ” کی حقدار قرار پائی ہے۔ ٹرکش ائیر لائنز بغیر تعطل کے 5 ویں دفعہ یہ ایوارڈ حاصل کر کے "کوئنٹ” کے درجے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ THY نے اوپر تلے چھٹی دفعہ "بہترین ائیر پورٹ خدمات” اور چوتھی دفعہ ” بہترین اداراتی صداقت پروگرام” ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹریولر جریدہ ہر سال اپنے قارئین کے لئے ایک سروے کھولتا ہے جو جریدے کے قارئین کے ووٹوں سے نتیجے پر پہنچتا ہے۔

رواں سال 18 ویں دفعہ دئیے گئے گلوبل ٹریولر ریڈرز ایوارڈ میں جریدے کے ایک تواتر سے سفر کرنے والے قارئین سمیت کُل 22 ہزار افراد نے، دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں، ان کے صداقت پروگراموں، ہوٹل اور سیاحت سے متعلقہ خدمات سمیت، کُل 80 کیٹیگریوں میں بہترین کا انتخاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے