English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا قومی اتحاد حکومت کی عمارت پر مسلح ا�راد کا قبض�

لیبیا میں مسلح افراد نے قومی اتحاد کی حکومت اور وزارت دفاع کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔عرب میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیبیا میں مسلح افراد نے قومی اتحاد کی حکومت اور وزارت دفاع کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کس گروپ کا ہاتھ ہے۔ لیبیا کے سات اضلاع میں بجلی بھی چلی گئی ہے۔قابل ذکربات یہ ہے کہ اس واقعہ سے آٹھ روز قبل لیبیا کے صدر نے 24 دسمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے عدم استحکام اور خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے