English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں تعلیمی ادارے این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف بند کردیے گئے

القمر

 کراچی: این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی تعلیمی اداروں میں سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اسی فیصلے کے تحت سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز پیر 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے اور بروز 3 جنوری سے سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 20 دسمبر بروز پیر سے ہوں گی تاہم ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے ہی اسکول بند رہتے ہیں اس لیے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہفتہ سے ہی ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے