English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ونڈ اسکرین پر کریک پڑنے پر پی آئی اے کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

القمر

 کراچی: ونڈاسکرین کریک ہونے کے سبب پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کو جناح ٹرمینل پرتیکنیکی لینڈنگ کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پرواز کو ونڈ اسکرین کریک ہونے کی بنا پر جناح ٹرمینل پر اتارا گیا، پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے جدہ جا رہی تھی، اسلام آباد کی حدود میں تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کی ونڈ اسکرین میں کریک پڑا، پرواز میں 323 مسافرسوارتھے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والے طیارے کے ونڈ اسکرین کی بیرونی پرت میں کریک پڑا جس کے سبب پرواز کے کپتان نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر طیارے کو کراچی اتارا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینئرز نے جہاز کی ونڈ اسکرین تبدیل کی جس کے بعد اسے جدہ روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے