English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ2021ٹی 20 میں پاکستان کی 20 فتاحات ، بابر رضوان کی کئی ریکاڈز

کراچی(سید وزیر علی قادری) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے 2021 میں متعدد ریکارڈ بنائے۔ قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 20 فتوحات اپنے نام کیں، محمد رضوان اور بابراعظم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں لاجواب کارکردگی دکھا کر اپنی برتری ثابت کی، پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجموعی رنز کی تعداد 4ہزار 20رہی جس میں 347چوکے اور ریکارڈ 122چھکے لگائے گئے۔بابر اعظم 122 رنز کے ساتھ سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بنے، بابراعظم نے 16کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر کا اعزاز بھی پایا۔ محمد رضوان 22 کیچز کے ساتھ سال کے ٹاپ کیپر بنے، اس کے علاوہ محمد رضوان 12 نصف سنچریاں اسکور کرکے دنیا کے پہلے بیٹر رہے۔محمد رضوان 1326رنز بناکر سب سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوئے، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں جنوبی افریقا کے خلاف بہترین شراکت داری197رنز کی قائم کی۔ٹی 20 کرکٹ کا 2021رضوان کے نام، کپتان کے ساتھ ملکر متعدد ریکارڈز توڑ ڈالے۔ رضوان ایک سال میں مجموعی طور پر 2ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، ایک سنچری اور 17نصف سنچریاں بنائیں شامل، بابر اعظم اور محمدرضوان نے بحیثیت اوپنر ریکارڈ 6سنچری شراکت قائم کر چکے۔رضوان نے رواں سال ٹی20میں مجموعی طور پر 2ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے اسی سال ایک ہزار 779 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی20 رنز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں ایک ہزار655رنز بنائے تھے۔رضوان نے رواں سال ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل ٹی20کرکٹ میں اس سال 1326 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 939رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی20 رنز کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2019میں 748رنز بنائے تھے۔بابر اعظم اور محمد رضوان اب تک بحیثیت اوپنر 6 سنچری شراکت قائم کر چکے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ5 سنچری شراکت کا ریکارڈ بھارتی جوڑی لوکیش راہول اور روہت شرما کے پاس تھا۔پاکستان کی ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 4 مرتبہ 150رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی ہے اور چاروں مرتبہ یہ کارنامہ اسی جوڑی نے انجام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے