English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خانیوال: ٹی ایل پی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد زخمی

القمر

خانیوال کے علاقے بلاک نمبر ایک میں تحریک لبیک پاکستان اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دو کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ شدید فائرنگ کے باعث مارکٹیں بند کر دی گئیں جبکہ پولیس موقع دیکھ کر بھاگ نکلی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں تحریک لبیک کا رکن شیخ جابر ملوث ہے جو اپنے تقریباً 20 ساتھیوں کے ہمراہ آیا تھا۔ ٹی ایل پی کارکنوں نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے علاقہ گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کو گذشتہ روز پولنگ سٹیشن پر ہونے والی لڑائی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز غلہ منڈی میں پولنگ سٹیشن کے اندر ٹی ایل پی کے کارکنوں کو لیگی کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے سے روکا تھا۔

آج تحریک لبیک کے اسلحہ بردار لوگوں نے غلہ منڈی میں ہونے والے واقعے پر لیگی رہنما شیخ فتح علی کے کزن کے گھر پر بھی فائرنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے