English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ کے بازار میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے

القمر

 کوئٹہ: میزان چوک کے قریب قندھاری بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلز اور رکشہ کو نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی  طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے