ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ:  خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں