اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے خاطر خواہ امداد فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بڑی طاقتیں افغانستان کی صورتحال کی مشکلات کو سمجھیں اور اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا ، بنیادی طور پر ہمیں انسانی بحران کے ممکنہ المیہ کو کم کرنا ہے، مالی پابندیوں کو ہٹانے پر بھی زور دیا جو کسی قابل عمل حل کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہیں۔

