ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ہر طرح کے کاروبار کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے،گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور:آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوا م اورہر طرح کے کاروبار کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے،کاروباری طبقہ پریشان ہے،ہرطرف مہنگائی کاسونامی ہے۔

محمد اویس چوہدری نے کہا کہ کمرتوڑمہنگائی نے انسانی زندگی اجیراً بنادی،موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں، پہلے ہی مایوسی پھیلی ہوئی ہے اوران حالات میں منی بجٹ عوام پرمہنگائی کا  ڈرون حملے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں140اشیاء پر17فیصد سیلزٹیکس ظلم ہے  اس سے مہنگائی کانیاطوفان آئے گا، بے تحاشہ مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے ،لوگ فاقوں،خودکشیوں اوربچوں کوفروخت کرنے پرمجبور ہیں جبکہ موجودہ حالات میں 360ارب وصولی کیلئے نیامنی بجٹ عوام کاکچومرنکال دے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایسااقدام سراسرغریب دشمن اقدام ہوگا، عوام پہلے ہی کمرتوڑمہنگائی کی چکی میںپس رہے تھے اب جبکہ نیامنی بجٹ اورمہنگائی میںمزیدہوشربااضافے سے عوام کاجینادوبھرہوجائے گا۔

 

۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں