English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ

القمر

درہ آدم خیل: خیبرپختون خوا میں نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، وہ محفوظ رہے تاہم اسکواڈ میں شامل ایک پولیس اہل کار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی دستے میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسی ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختون خوا سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے