ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہو گئی

فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، تباہ شدہ جزیروں تک پینے کے پانی اور خوراک پہنچانے کی کوششیں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

سمندری طوفان رائے نے جزیرہ نما اس ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔

خیراتی اداروں نے بین الاقوامی برادری سے عطیات کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ فلپائن میں سالانہ تقریباﹰ بیس بڑے سمندری طوفان آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں