ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جارہی ہے، مریم نواز کی طنزیہ ٹویٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ جارہی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواکے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)18 نشستیں لے کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کےامیدوار زبیرعلی کامیاب ہوگئے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جا رہی ہے، اور یہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں