English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، محمد خالد خان

القمر

 

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخواوالی بال ٹیم نے آزد جموں کشمیر میں منعقدہ پی ایس بی کے زیر اہتمام منعقدہ بین الصوبائی انڈر17 بوائز والی بال ٹورنامنٹ جیت لی ۔صوبائی کھلاڑیوں کاپشاور پہنچنے پر قیوم اسٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی ا سپورٹس محمدخالد خان،ڈائریکٹریس اسپورٹس رشیدہ غزنوی،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی،ضم اضلاع کے ڈائریکٹر اسپورٹس پیرعبداللہ شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق خان اورپشاور ا سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ بھی موجودتھے ،جنہوںنے کھلاڑیوں پر پھول نچاور کئے اورہارپہنائے گئے۔ پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام آزاد جموںکشمیر میں منعقدہ جونیئر بین الصوبائی والی بال ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواکے کھلاڑیوںنے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا، چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا، مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ٹیم کو3-0 سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔میل کوچز میں واصف اﷲٹیم منیجر ہدایت اﷲ جبکہ فیمیل کوچ بشریٰ اور ٹیم منیجر محمد عمران تھے ۔پشاور پہنچنے پر خیبر پختوبخواوالی بال ٹیم کے کھلاڑیوںکاشاندار استقبال کیااور کھلاڑیوں کو ہارپہنائے گئے ۔اس موقع پر ڈی جی ا سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے