English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

FIVB عالمی کپ،ترک والی بال ٹیم چوتھی بار چیمپیئن بن گئی

القمر

 ترک وقف بینک  کی ٹیم ،FIVB خواتین عالمی کلب چیمپیئن شپ کے فائنل میں اطالوی کلب اموکو کون گلیانو کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہراتےہوئے چوتھِی بار چیمپیئن بن گئی۔

 فائنل کے پہلے سیٹ میں وقف بینک  نے بارہ کے مقابلے میں بیس پوائنٹس سے برتری حاصل کی  جبکہ اس کے بعد زہرہ گونیش کی بہترین کارکردگی کی بدولت ٹیم  کو صفر کے مقابلے میں ایک سیٹ کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے سیٹ میں اطالوی کلب کو  سبقت حاصل رہی جس سے سیٹس ایک ایک سے برابر رہے ۔

تیسرے سیٹ میں دوبارہ سے وقف بینک  کا پلڑا بھاری رہا جبکہ چوتھے سیٹ میں سیٹ پھر سے دو دو سے برابر رہا۔

بعد ازاں دفاعی سیٹ کے مقابلے میں ترک وقف بینک کی ٹیم نے مقابلہ دو کے مقابلے میں تین سیٹس ست جیتے ہوئے چوتھی بار عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے