ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں خواتین کی چوری چھپے ویڈیو بنانے والے کا تعلق سینیٹ سے نکلا

اسلام آباد میں چھپ کر خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا تعلق سینیٹ سے ہے۔ پولیس نے معاملہ سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کرکے اس کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موبائل پکڑے شخص سے ایک خاتون پوچھ رہی ہے کہ وہ کیوں ایسا کر رہا ہے جس پر وہ شخص معذرت کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں اے ٹی ایم پر آئی خواتین کی ویڈیو بنا رہا تھا، جب اس کی ایک خاتون کیساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کی شناخت ہوگئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ہی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ خواتین کی خفیہ ویڈیو بنانے والے اس ملزم کا نام رانا اظہر ہے جو سینیٹ میں ملازمت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم رانا اظہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزام کیخلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں